Saturday, April 27, 2024

بحریہ ٹاؤن الاٹمنٹ، ٹرانسفر فیس پر ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاون سے جواب طلب

بحریہ ٹاؤن الاٹمنٹ، ٹرانسفر فیس پر ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاون سے جواب طلب
December 13, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن الاٹمنٹ ،ٹرانسفر فیس کیس میں ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاون سے دوہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ بحریہ ٹاون الاٹمنٹ فیس اور ٹرانسفر فیس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ پلاٹ کا ٹرانسفر رجسٹرڈ سیل ڈیڈ کے ذریعے ہو سکتا ہے۔ بحریہ ٹاون کے کسی ایک پروجیکٹ کا فرانزک آڈٹ کرا لیتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملک ریاض اپنا صدقہ دیں۔ ان پر واجبات بڑھتے جارہے ہیں۔ جو ادمی دولت مند ہو، قوم کا قرض نہ اتار سکے وہ بدقسمت ہے۔ ملک ریاض ہزار ارب روپے دے کر اپنے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا  ملک ریاض کو  1984ماڈل کی گاڑی پر دیکھا تھا۔ وہ اسی گاڑی پر واپس آجائیں۔ کسی کے بچے کی سالگرہ پر ہیلی کاپٹر پر کیک آتا ہے۔ کیا ہمارا معاشرہ اس چیز کا متحمل ہو سکتا ہے۔ عدالت نے الاٹمنٹ فیس اور ٹرانسفر فیس کے معاملے پر ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاون سے دوہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔