Wednesday, April 24, 2024

بحریہ ٹاؤن اب کراچی کا کچرا اٹھائے گا

بحریہ ٹاؤن اب کراچی کا کچرا اٹھائے گا
March 13, 2017
کراچی (92نیوز )کراچی کا کچرا اٹھانے کابیڑا اٹھایا ہے بحریہ ٹاؤن نے اورضلع وسطی سے آج مہم کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کی صفائی مہم  تو مئیرکراچی  کی وجہ سے فیل ہوگئی ہے لیکن اب کرا چی کی صفائی کا بیڑا بھی بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے اٹھا لیا ہے ۔ میڈیا سےٹیلی فونک  بات کرتے ہوئے ملک ریاض  کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے مشاورت کے بعد ضلع وسطی کا انتخاب کیا گیا بحریہ ٹاؤن صرف عوام کی خدمت کے لئے یہ کام کررہا ہے۔ اس موقع پرموجود ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کاکہنا تھا کہ وہ شکرگزار ہیں کہ بحریہ ٹاؤن ان  کےساتھ اس مہم میں ساتھ  ہے۔ بحریہ ٹاون سے وابستہ زین ملک کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰیٰ سندھ سے کراچی کے دیگر ضلعوں کی صفائی کے لئے بھی بات کرینگے تاکہ کراچی کو کچرے سے مکمل پاک کیا جاسکے ۔