Thursday, May 9, 2024

بحریہ آئيکون کيس ، سندھ حکومت کا افسر آصف زرداری، قائم علی شاہ کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گيا

بحریہ آئيکون کيس ، سندھ حکومت کا افسر آصف زرداری، قائم علی شاہ کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گيا
August 1, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) بحریہ آئيکون کيس کا ڈراپ سين ہو گیا۔ سندھ حکومت کا افسر آصف زرداری، قائم علی شاہ، اور ملک رياض کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گيا۔ سابق سيکرٹری ورکس اينڈ سروسز سجاد عباسی نے فلاحی پلاٹ آصف زرداری کے مبینہ فرنٹ مين ڈاکٹر ڈنشا کے نام کرانے کا اعتراف کر لیا۔ چیئرمین نیب نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست قبول کر لی جس پر نیب کورٹ اسلام آباد نے سجاد عباسی کو رہا کر دیا ۔ سجاد عباسی نے گواہی میں بتایا ان سے زبردستی غلط کام کرایا گیا ۔ سابق سيکريٹری ورکس اينڈ سروسز سجاد عباسی کو جون ميں گرفتار کيا گيا تھا ۔