Friday, April 19, 2024

بحرین کی ایئرلائنز میں کام کرنیوالے پاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کردیاگیا

بحرین کی ایئرلائنز میں کام کرنیوالے پاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کردیاگیا
July 14, 2020

بحرین ( 92 نیوز) مشکوک لائسنس پائلٹ اسکینڈل کے اثرات اب بھی سامنے آرہےہیں، بحرین کی ایئرلائنز میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا۔ پاکستانی سول ایوی ایشن کو خط لکھ کر تین پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق بھی مانگ لی ہے ۔

مشکوک لائسنس پائلٹ اسکینڈل میں  بحرین کی ایئرلائنزنے بھی پاکستان پائلٹس کوجہازاڑانےسےروک دیا ، بحرین کی سول ایوی ایشن نےپاکستانی سول ایوی ایشن کو خط بھی لکھ دیا اور تین پاکستانی پائلٹس کےلائسنس کی تصدیق مانگ لی۔

پائلٹ چوہدری غفور ثاقب، محمد مبشر خان اور ملک عمران الطاف کے لائسنس کی تصدیق مانگی گئی ہے۔

بحرین نےپانچ فلائٹ انجینئرز جاوید اقبال ملک، محمد جنید خان، دانش افضل، عرفان فیروز اور محمد شاہد امرون کےلائسنس کی تصدیق بھی طلب کی ہے۔

خط میں کہاگیاہےکہ  پاکستانی پائلٹس اورانجینرز کےلائسنس کی فوری تحقیق کرکے رپورٹ ارسال کی جائے۔پاکستانی سول ایوی ایشن نے بحرین میں کام کرنےوالےتمام عملے کےبارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔