Monday, September 16, 2024

بحری مشقیں: چین، ترکی، روس کے جہاز پاکستان پہنچ گئے

بحری مشقیں: چین، ترکی، روس کے جہاز پاکستان پہنچ گئے
February 9, 2017

کراچی (92نیوز) پاک بحریہ کی امن مشقوں میں شرکت کے لئے مختلف ممالک کے بحری جنگی جہازوں کی کراچی بندرگاہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ چین اور روس کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاک بحریہ کی جانب سے ہونے والی کثیرالقومی بحری مشق امن دوہزارسترہ میں چھتیس ممالک اپنے بحری اثاثوں مندوبین شریک ہورہے ہیں۔

کموڈور فواد امین بیگ کا کہنا ہے کہ بحری مشقوں کے ذریعے نہ صرف پاک بحریہ اور اقوام عالم میں آپریشن کی صلاحیت میں اضافے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ ملکوں کے درمیان باہمی رابطوں کوبھی فروغ ملے گا۔ کموڈور فواد امین بیگ کا کہنا تھا کہ مشقوں کا مقصد کھلے سمندر میں امن وسلامتی کو قائم رکھنا ہے۔

چینی بحری بیڑے کی آمد پرچینی قونصل جنرل مسٹر وانگ سمیت پاکستان نیوی کے افسران نے پرتپاک استقبال کیا۔ بحری مشق میں چین تین جہازوں، روس تین، امریکہ چارجنگی جہازوں کے ساتھ شریک ہے۔ چھتیس ممالک میں سے نو ممالک اپنے بھرپور بحری اثاثوں جبکہ ستائیس ممالک اپنے اسپیشل سروسز یونٹس بموں کو ناکارہ بنانے والی ٹیموں سمیت دیگریونٹس کے ساتھ شریک ہیں۔