Sunday, September 8, 2024

بحری علوم پر مہارت حاصل نہ کرنیوالی قومیں ترقی نہیں کرسکتیں  : صدر ممنون حسین

بحری علوم پر مہارت حاصل نہ کرنیوالی قومیں ترقی نہیں کرسکتیں  : صدر ممنون حسین
December 28, 2015
کراچی(92نیوز)صدرمملکت ممنون حسین کاکہناہےکہ بحری علوم پرمہارت حاصل نہ کرنےوالی قومیں ترقی نہیں کرسکتیں،اہم پہلوؤں کونظراندازکرنانقصان دہ ثابت ہوگا۔ تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں میرین اکیڈمی کی باون ویں پاسنگ آؤٹ پریڈسےخطاب میں صدرمملکت ممنون حسین کاکہناتھا کہ ملک کوبحری علوم پرمہارت رکھنےوالےافراددرکارہیں،بحری علوم پرعبورنہ رکھنےوالی قومیں ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتیں، اہداف کےحصول کیلئےجدوجہدکی سمت درست کرناہوگی۔ انہوں نےکہاکہ عوام کی تقدیرمنصوبوں سےوابستہ ہے،ملکی ترقی وخوشحالی کیلئےموثراقدامات کررہےہیں،جس کےثمرات عوام تک پہنچائیں گے،عوام ملکی ترقی میں رکاوٹ بننےوالوں کومستردکردیں۔ صدرمملکت نےاکیڈمی سےپاس آوٹ ہونےوالےکیڈٹس کومبارکباددی اورامیدظاہرکی کہ کیڈٹس اپنےفرائض احسن طریقےسےانجام دیں گے۔ واضح رہے کہ میرین اکیڈمی سےدوسواٹھاسی کیڈٹس پاس آوٹ ہوئے۔