Friday, April 26, 2024

بحری جہاز اور ریلوے ایکسپورٹ کنٹینرز میں جعلسازی روکنے کیلئے ٹریکر لگانے کا فیصلہ

بحری جہاز اور ریلوے ایکسپورٹ کنٹینرز میں جعلسازی روکنے کیلئے ٹریکر لگانے کا فیصلہ
April 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر نے بحری جہاز اور ریلوے کے ذریعے ایکسپورٹ کنٹینرز میں گھپلوں کا تدارک کرنے کے لیے ٹریکر لگانے کا جنرل آرڈر دیدیا۔ کنٹینر کی سیل کھلنے پر متعلقہ حکام کو اسی وقت پر آگاہی ہوجایا کرے گی، اور اسپیشل اسکواڈ حرکت میں آجائیں گے۔ ایف بی آر کے جنرل آرڈر کے تحت کنٹینر سیل کے ساتھ گڑ بڑ کرنے کو جعلسازی گردانا جائے گا۔ کسی بھی درجے کی جعلسازی ثابت ہونے پر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔ ایف بی آر کے ٹریکر سے متعلق جنرل آرڈر میں مختص کی گئی سزا اور اس کا طریقہ کار بھی جاری کردیا گیا۔