Wednesday, May 1, 2024

بحراوقیانوس میں بننے والا طوفان جزیرہ نما فجی سے ٹکرا گیا

بحراوقیانوس میں بننے والا طوفان جزیرہ نما فجی سے ٹکرا گیا
December 29, 2019
 سووا (92 نیوز) بحراوقیانوس میں بننے والا طوفان جزیرہ نما فجی سے ٹکرا گیا۔ تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں نے ہر سو تباہی مچا دی۔ جنوبی بحراوقیانوس میں اٹھنے والا طوفان سرائی فجی کے شہر نادی سے ٹکرا چکا ہے۔ تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے ہر شے کو تہس نہس کر ڈالا۔ فجی حکام نے قدرتی آفت میں دو ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔ متاثرہ علاقوں سے پچیس سو افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ طوفان دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اب ٹونگو کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں وہ ممکنہ طور پر منگل کو ٹکرائے گا۔