Friday, April 26, 2024

بحراوقیانوس میں امریکی جنگی مشقوں پر روس چراغ پا ہوگیا

بحراوقیانوس میں امریکی جنگی مشقوں پر روس چراغ پا ہوگیا
October 30, 2015
ماسکو(ویب ڈٰیسک)روس نے ایک بار پھر امریکہ کی سپر پاور کی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے بحر اوقیانوس میں امریکی جنگی مشقوں کے دوران اپنے لڑاکا طیارے بھجوا دیئے چار امریکی لڑاکا طیاروں سے آمنا سامنا ہونے پر روسی طیارے واپس چلے گئے۔ تفصیلات کےمطابق روس نے امریکہ کی برتری کو ایک بار پھر چیلنج کرنا شروع کر دیا ہےبحر اوقیانوس میں امریکہ اور جنوبی کوریا مشترکہ جنگی مشقوں میں مصروف ہیں ان مشقوں میں امریکہ کے پانچ لڑاکا طیارہ بردار بحری جہاز بھی شریک ہیں، روس کے دو لڑاکا طیارے اچانک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ریگن کے قریب آگئے،روسی طیارے یو ایس ایس ریگن سے صرف ایک ناٹیکل میل دور پانچ سو فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہے تھےکہ  یو ایس ایس ریگن سے چار امریکی لڑاکا طیارے روسی طیاروں کو بھگانے کے لئے اڑائے گئے،امریکی طیارے روسی طیاروں کو گھیرے میں لے کر دور چھوڑ آئے۔ امریکی بحریہ کے مطابق یہ کوئی غیرمعمولی واقعہ نہیں اور روسی طیاروں کو امریکی بحریہ کے آپریشنل طریقہ کار کے تحت یو ایس ایس ریگن سے دور بھگانے کے لئے ایف اے 18طیارے اڑائے گئے۔   russia russssia