Monday, September 16, 2024

بحرالکاہل : زکا وائرس کے پانچ کیسز نے ملک میں وبا کے پھیلنے کا اعلان کر دیا

بحرالکاہل : زکا وائرس کے پانچ کیسز نے ملک میں وبا کے پھیلنے کا اعلان کر دیا
February 5, 2016
نوکو الوفا(ویب ڈیسک)بحرالکاہل کی ریاست ٹونگامیں زکاوائرس کے پانچ کیسزکی تصدیق نے ملک میں وباکے پھیلنے کااعلان کردیا ہے جبکہ برازیل نےکہاہےکہ خطرناک وائرس کے باعث اولمپک گیمزکی منسوخی کاکوئی خطرہ نہیں ہے۔ تفصیلات کےمطابق دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی بجانے والے زکاوائرس نے ایک اورملک  کواپنی لپیٹ میں لے لیا بحر الکاہل ميں واقع ریاست ٹونگا کی حکومت نے ملک میں وبا پھیلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹونگا کی  محکمہ صحت کے مطابق پانچ افراد میں یہ بیماری پائی گئی ہے اور دیگر سینکڑوں  بیماروں کا تشخیصی عمل جاری ہے۔ ٹونگا کی وزارت صحت  کاکہناہے کہ کئی مریضوں کے بلڈ سیمپلز بیرون ملک روانہ کر دیے گئے ہیں تاکہ تعین کیا جا سکے کہ زیکا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد کتنی ہے۔ ادھربرازیل  نے ایک بارپھرزکاوائرس کے باعث  رواں برس کے اولمپک گیمزمنسوخ ہونے کے خطرے کومستردکردیا ہے۔ مچھروں سے منتقل ہونے والی وبائی بیماری سے برازیل سب سے زیادہ متاثرہے جس پر بین الاقوامی میڈیانے اولمپک کھیلوں کے انعقاد پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا۔ عالمی ادارہ ٴ صحت پہلے ہی زکا وائرس کے حوالے سے عالمی ہنگامی حالت نافذکرنے کااعلان کرچکاہے۔