Friday, May 17, 2024

بحر اسود میں دو کارگوجہازوں میں آتشزدگی،14افراد ہلاک

بحر اسود میں دو کارگوجہازوں میں آتشزدگی،14افراد ہلاک
January 22, 2019
کریمیا ( 92 نیوز) بحر اسود میں 2 کارگو جہازوں میں آگ لگنے سے 14افراد ہلاک ہو گئے ، روسی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے دونوں کارگو جہاز تنزانیہ کے تھے ۔ روس سےملحقہ کریمیا کے قریب بحر اسود میں گیس کے 2 ٹینکرز میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی،حادثے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 5 لاپتہ ہو گئے۔ دونوں جہازوں میں سوار 12 افراد کو بچالیا گیا ہے، جہازوں کے عملے کا تعلق ترکی اور بھارت سے ہے۔ آگ لگتے ہی عملے نے سمندر میں چھلانگ لگا دی، ریسکیو حکام کی جاب سے سرچ آپریشن میں 11 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ تین افراد سمندر میں ڈوب گئے ہیں۔ روسی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے کارگو جہاز تنزانیہ کے تھے۔ یہ حادثہ تب  پیش آیا جب ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں ایندھن  منتقل کیا جا رہا تھا۔دونوں جہازوں میں سوار عملےکی تعداد 31  بتائی گئی ہے جن کا تعلق ترکی اور بھارت سے تھا۔