Friday, April 19, 2024

بجٹ کے چاروں اہداف پر سوالیہ نشان، مشیر خزانہ کابینہ کو جوابات دینے سے قاصر

بجٹ کے چاروں اہداف پر سوالیہ نشان، مشیر خزانہ کابینہ کو جوابات دینے سے قاصر
April 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) قرضوں کی واپسی کا کوئی پلان پیش نہ ہو سکا۔ نئے قرضے کہاں سے آئیں گے؟ سرکاری اخراجات پر کٹ لگانے کی کوئی لسٹ نہیں بن سکی۔ بجٹ کے چاروں اہداف پر سوالیہ نشان لگ گئے۔ مشیر خزانہ مفتاح اسمعیل ان سوالات کے جوابات کابینہ کو دینے سے قاصرہو گئے۔ بجٹ سے پہلے کئی سوالات پیدا ہوگئے ہیں کہ انکم ٹیکس کی شرحیں کم کر کے خسارہ پورا کرنے کیلیئے سیلز ٹیکس پر کتنا دبائو ڈالا جائیگا؟۔ تجارتی پالیسی میں ڈیوٹی کم کرنے کے بعد سیلز ٹیکس قوانین کتنے سخت ہوںگے؟ انوینٹری چیک کے قوانین سخت کر کے ٹیکس بڑھانے پر مارکیٹ کا رد عمل کیا ہو گا؟ مشیر خزانہ مفتاح اسمعیل ان سوالات کے جوابات کابینہ کو دینے سے قاصر ہیں۔