Friday, March 29, 2024

بجٹ کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 جون کو طلب

بجٹ کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 5 جون کو طلب
May 29, 2020
لاہور (92 نیوز) اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے ایوان کااجلاس پانچ جون بروز جمعہ  نجی ہوٹل لاہور میں طلب کرلیا، پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پندرہ جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے، محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی خواہاں نہیں۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے ایوان کااجلاس پانچ جون بروز جمعہ فلیٹزہوٹل لاہور میں طلب کرلیا، رولز ٹوون ایف کے تحت کرسٹل اور رائل گرینڈ ہالز کو اسمبلی چیمبر ڈیکلیئر کر دیا گیا۔ اسپیکرچودھری پرویزالہٰی کاکہنا ہے کہ  کوویڈون نائن کے ایس او پیز کے مطابق اسمبلی ارکان کا سیٹنگ پلان تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے ارکان کے کورونا ٹیسٹ یقینی بنائیں۔ اس دوران پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پندرہ جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے، محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابقپنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ تین کھرب  سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی خواہاں نہیں۔ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں تو پھر پریشر پنجاب حکومت پر آ جائے گا۔ ذرائع کے مطابق  امکان کی صورت میں پنجاب میں دس فیصدتک تنخواہیں بڑھائی جاسکتی ہیں۔ پنجاب کو آئندہ مالی سال میں ذاتی ریونیو کی مد میں تین سوپچاس ارب روپے تک اکٹھے ہونے کا امکان ہے۔