Wednesday, April 24, 2024

بجٹ کا بنیادی مقصد ملک میں صنعت کو بڑھانا ہے ، چیئرمین ایف بی آر

بجٹ کا بنیادی مقصد ملک میں صنعت کو بڑھانا ہے ، چیئرمین ایف بی آر
July 6, 2019
لاہور ( 92 نیوز) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے لاہور چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا بنیادی مقصد ملک میں صنعت کو بڑھانا ہے ڈسٹری بیوٹرز ٹیکس نیٹ میں نہیں آنا چاہتےاس لئے بے چین ہیں،بزنس کو نقصان پہنچانے والا کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا،اگر ڈیوٹی کو ایڈجسٹ کرناپڑا تو کریں گے،اختیارات کے غلط استعمال کا سد باب کریں گے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ درآمدی اشیا پر ریٹیل قیمت پرنٹ کی جائے گی، سی این آئی سی کی شرط کبھی نہیں لگائی، چیمبرفیصلہ کرلے ڈیلرز ٹیکس نیٹ میں نہیں آنا چاہتے تو وزیراعظم کو بتادوں گا ، کسی بھی آدمی کا آڈٹ باربار نہیں کیا جائے گا چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ  مجھے علم ہے آڈٹ سے رزلٹ نہیں آتے، چینی اور سیمنٹ ڈیلرز کا ٹیکس کم کردیا ہے، ریٹیلرز کو تین حصوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں ، کسٹمز کا گرین چینل 40فیصد ہے جسے60فیصد کرینگے،میرے آنے کے بعد کسی کا بینک اکاؤنٹس منجمد نہیں ہوا۔ کسٹمز کے معاملات میں لوگوں کی بہت شکایات ہیں، ٹیکس سے متعلق مشکلات کو دور کرنا بھی اس میں شامل ہے، بجٹ کا بنیادی مقصدپاکستان صنعت کو بڑھانا ہے، قانون سازی کو عام آدمی کو سمجھانا مشکل کام ہوتا ہے۔