Friday, May 3, 2024

بجٹ نے خواتین کو تو پریشان کیا ہی ہے ماڈلز کے بھی پسینے چھوٹ گئے

بجٹ نے خواتین کو تو پریشان کیا ہی ہے ماڈلز کے بھی پسینے چھوٹ گئے
June 3, 2016
اسلام آباد(92نیوز)بجٹ کے بعد خواتین پریشان  ہیں کیونکہ میک اپ کاسامان  جو مہنگا ہوگیا  ہے، ماڈلز کے بھی پسینے چھوٹ گئے  سپنے ٹوٹ گئے ۔ تفصیلات کےمطابق نیا بجٹ سن کر کسی کا ہوا موڈ خراب تو کسی کا ٹوٹا خواب  روز پارلر میں زلفیں سنوارنے اور ماڈل بننے کے سپنے پالنے کا سلسلہ شاید اب جاری نہ رہ سکے۔ نئی ماڈلز تو ایک طرف میک اپ سامان مہنگا ہونے کے بعد پروفیشنل ماڈلز کے چہرے پر بھی ایک رنگ آتا ایک جاتا ہے۔ بیوٹی پارلر چلانے والی خواتین کا کہنا  ہے کہ کاسمیٹکس مہنگی ہونے سے ہم بھی فیشل سے لیکر بالوں کی ریبانڈنگ تک تمام ریٹس بڑھانے پر مجبور ہیں۔ دال روٹی اور آٹا کتنا مہنگا ہوا اب اس بات سے کسے غرض خواتین کے ماتھے پر اگر پریشانی کی لکیریں ہیں تو صرف میک اپ کے سامان کی وجہ سے ۔