Thursday, May 9, 2024

بجٹ میں پی ایس ڈی پی بڑھایا، انڈسٹری اور ایگریکلچر کو مراعات دیں ، شوکت ترین

بجٹ میں پی ایس ڈی پی بڑھایا، انڈسٹری اور ایگریکلچر کو مراعات دیں ، شوکت ترین
June 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے بجٹ میں پی ایس ڈی پی بڑھایا۔ انڈسٹری اور ایگریکلچر کو مراعات دیں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا ہمارا چیلنج گروتھ کو مستحکم کرنا ہے۔ 8 سے 10 سال میں پائیدار ترقی کی شرح 20 فیصد تک لیکر جانی ہے۔ ملک میں 70 سال سے غریب کو قرضہ نہیں ملا اور تربیت نہیں ملی۔ ہمیں غریب کے ساتھ سیاست نہیں کرنی۔ وزیر خزانہ نے ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کا پروگرام بھی بتا دیا۔

حکومت نے موبائل کالز ،ایس ایم ایس اور موبائل ڈیٹا پر ٹیکس نہ لگانے کا اعلان کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا فون کالز،ایس ایم ایس،انٹرنیٹ کے ریٹ میں اضافے کی وزیراعظم اور کابینہ نے منظوری نہیں دی۔ وزیر خزانہ نے مزید ٹیکس دینے والے پر مزید ٹیکس نہیں لگایا۔ جو نہیں دے رہا اسکو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔ تمام بڑے اسٹورز کو سیلز ٹیکس نیٹ میں لانا ٹارگٹ ہے۔ صارفین کچھ بھی خریدیں پکی پرچی لیں اور 25 کروڑ روپے تک انعام پائیں۔

انہوں نے کہا اپنی چھت کیلئے 20 لاکھ روپے تک قرضہ دیں گے۔ چھوٹے قرض داروں سے 99 فیصد ریکوری کا تجربہ کر چکے ہیں۔ صحت کی سہولیات کیلئے ملک بھر میں صحت کارڈ تقسیم کریں گے۔ اربن ایریاز میں ایک خاندان کے ایک فرد کو 5 لاکھ کا بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔