Friday, March 29, 2024

بجٹ میں ٹیکسوں کے سوا کچھ نہیں، حکومت معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی : اپوزیشن رہنماﺅں کا ردعمل

بجٹ میں ٹیکسوں کے سوا کچھ نہیں، حکومت معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی : اپوزیشن رہنماﺅں کا ردعمل
June 6, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ دوہزارپندرہ سولہ کواپوزیشن ارکان نے آڑھے ہاتھوں لیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پورے بجٹ میں ٹیکس کے سواکچھ نہیں۔ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ حکومت معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصداضافہ مذاق ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ پرقومی اسمبلی میں اظہاخیال کرتے ہوئے قائدحزب اختلاف خورشیدشاہ نے کہا کہ حکومت نے بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط پر پیش کیا۔ خورشیدشاہ نے کہاکہ جہازوں کی خریداری اور پارٹس سستے کرنے سے عام آدمی کو کیا فائدہ پہنچے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تنخواہ میں ساڑھے سات فیصد اضافہ محض ایک مذاق ہے۔ قومی اسمبلی کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنمارشید گوڈیل نے کہا کہ بجٹ بڑے سے بڑے لوگوں کےلئے ہے ،چھوٹے لوگوں کےلئے اس میں کچھ نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمودقریشی نے کہا کہ جتنے بھی معاشی اہداف تھے حکومت انہیں حاصل کرنے میں ناکام رہی۔