Friday, April 19, 2024

 بجٹ میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کےلئےساڑھے20ارب روپےرکھےگئےہیں

 بجٹ میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کےلئےساڑھے20ارب روپےرکھےگئےہیں
June 5, 2015
اسلام آباد(92نیوز)بجٹ ترقیاتی پروگرام میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے لئے بیس ارب  ، سائنس ، ٹیکنالوجی اور ریسرچ ڈویژن کے لئے ایک ارب چھ کروڑ اور سپیس سائنسز کے ادارے سپارکو کے لئے اسی کروڑ رکھے گئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق بجٹ 2015-2016 میں  انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے  بانوے کروڑ جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لئے بیس ارب سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔ ترقیاتی بجٹ کے مطابق وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے لئے بیس ارب روپے رکھے گئے ہیں اس رقم میں نوجوانوں کی بہبود کے لئے مختلف منصوبے شامل ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے حصے بیس ارب روپے آئے ہیں، جس میں طلبا کے لئے وظائف اور پاکستان میں تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے منصوبے بھی شامل ہیں ۔