Saturday, May 11, 2024

بجٹ میں جی ڈی پی کا ہدف 4.8 فیصد رکھنے کا فیصلہ، 92 نیوز نے بجٹ دستاویزات حاصل کرلیں

بجٹ میں جی ڈی پی کا ہدف 4.8 فیصد رکھنے کا فیصلہ، 92 نیوز نے بجٹ دستاویزات حاصل کرلیں
June 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی بجٹ میں جی ڈی پی کا ہدف 4.8 فیصد رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 92 نیوز نے بجٹ دستاویزات حاصل کرلیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی بجٹ کا کل حجم 8 ہزار 487 ارب روپے ہے، سود کی ادائیگیوں کے لیے 3 ہزار 60 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

زراعت کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 5 فیصد، صنعتوں کی گروتھ کیلئے 6.5 فیصد ہدف مقرر کیا گیا۔ سود کی ادائیگیوں کیلئے 3 ہزار 105 ارب روپے رکھے جائیں گے۔

ترسیلات زر کا ہدف 31 ارب 30 کروڑ ڈالر، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 2 ارب 30 کروڑ ڈالر رکھنے کی تجویز دیدی گئی۔ سبسڈیز کی مد میں 501 ارب روپے رکھے جائیں گے۔