Saturday, May 11, 2024

بجٹ میں ایک ہزار ارب کورونا اور سماجی تحفظ کیلئے مختص کیے جائینگے

بجٹ میں ایک ہزار ارب کورونا اور سماجی تحفظ کیلئے مختص کیے جائینگے
June 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا اورغربت سے بچاؤ بجٹ کے بنیادی اہداف ہونگے، حکومتی ذرائع کے مطابق ایک ہزار ارب روپے کورونا اور سماجی تحفظ کیلئے مختص کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق رقم دیہاڑی دار طبقے اور نادار خاندانوں کو ملے گی، بجلی کے لائف لائن صارفین کو سبسڈی ملے گی ،، یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھی اضافی سبسڈی دی جائے گی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کیلئے 200 ارب روپے کا پیکیج سامنے آئے گا۔ صحت اور خوراک کی سپلائی کیلئے رقم بڑھائی جائیگی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کیلئے اضافی فنڈز مختص ہونگے۔ بنیادی اشیائے خوراک کے ٹیکسوں میں کمی کی جائے گی۔ چھوٹی اور درمیانی صنعتوں اور کاروباروں کیلئے پیکج کا اعلان ہوگا۔ ری فنانسنگ اسکیم اور روزگار بچانے کے پیکج کو آگے بڑھایا جائے گا۔ امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے درکار قرضوں کی شرائط میں نرمی کی جائے گی۔ صنعتی توسیع کیلئے سبسڈی اور قرضوں کی شرائط نرم کی جائیں گی۔ وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے اضافی رقم مختص کی جائے گی۔ زرعی اور توانائی شعبوں کیلئے مشینری پر امپورٹ ڈیوٹی 3 فیصد کم کی جائے گی۔ مقامی صنعتوں کیلئے اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کی جائے گی۔