Sunday, May 12, 2024

بجٹ میں الیکٹرک اور 850 سی سی تک کی گاڑیاں سستی

بجٹ میں الیکٹرک اور 850 سی سی تک کی گاڑیاں سستی
June 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں الیکٹرک اور 850 سی سی تک کی گاڑیاں سستی ہوں گئیں۔ کیپیٹل گین ٹیکس میں کمی کردی گئی، بینکوں سے رقم نکلوانے اور اسٹاک مارکیٹ پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا گیا۔

وفاقی بجٹ میں کئی شعبوں کو ریلیف مل گیا، وزیر خزانہ نے مقامی سطح پر تیار ہونے والی 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا۔

درآمدی اور الیکٹرانک گاڑیوں پر بھی ٹیکس کم کردیا گیا، مقامی طور پر تیار ہیوی موٹرسائیکل، ٹرک اور ٹریکٹر پر ٹیکسز میں بھی کمی کردی گئی۔

وزیرخزانہ نے کہا آئی ٹی زون کیلئے پلانٹ، مشینری ، سازوسامان اور خام مال پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز دی گئی۔ کتابوں، رسالوں اور زرعی آلات کو ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا۔

سوتی دھاگے کی درآمدی ڈیوٹی کو ختم کردیا گیا، بینک سے رقم نکلوانے اور اسٹاک مارکیٹ سے ودہولڈنگ ٹیکس کو ختم کردیا گیا۔ کیپیٹل گین ٹیکس میں بھی کمی کردی گئی۔

کم لاگت گھروں کیلئے 30 لاکھ روپے تک سستے قرضے دیئے جائیں گے، گھر کی خریداری یا تعمیر کے لیے 3 لاکھ روپے سبسڈی دے رہے ہیں۔ کنسٹرکشن کے لیے پیکیج سے تعمیراتی شعبے کو فروغ ملا۔

وزیرخزانہ نے کہا 1.8 بلین ڈالر کورونا ویکسین پر خرچ کیے جائیں گے
یونیورسل ہیلتھ اسکیموں میں صوبوں کے تعاون سے مزید وسعت لائی جائے گی۔

موبائل فون کالز اور انٹرنیٹ ڈیٹا استعمال کرنے پر ٹیکس لگ گیا، موبائل فونز پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح ساڑھے کم کردی گئی۔

وزیرخزانہ نے کہا ہمیں زرعی اجناس میں خودکفیل ہونا پڑے گا، ہم زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں۔ کسان کی کولڈسٹوریج اور منڈیوں تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔ زیتون کی کاشت بڑھانے کے لیے 100 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔