Friday, March 29, 2024

بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ پر لگنے والے ٹیکسوں کا منفی اثرہوا

بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ پر لگنے والے ٹیکسوں کا منفی اثرہوا
June 8, 2015
کراچی(92نیوز)بجٹ کے بعد آج کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس ایک موقع پر 875پوائنٹس تک گرگیا۔ تفصیلات کے مطابق وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ میں لگنے والے ٹیکسوں کا اثر منفی ہوا ۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ 875پوائنٹس تک گرگئی ۔ کیپیٹل گین ٹیکس میں اضافہ ۔ ڈیویڈنڈ وصولی پر ٹیکس، ڈیویڈند نہ دینے پر ٹیکس اور فیوچر ٹریڈنگ پربھی لگنے والے ٹیکس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بری طرح متاثر کیا، لیکن پھر بھی بڑے سرمایہ کار پر امید ہیں ۔ چھوٹے سرمایہ کار ہمیشہ کی طرح اب بھی عدم تحفط کا شکار ہیں، کہتے ہیں اتنے سارے ٹیکس دینے سے بہتر ہے گھر بیٹھیں ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکسز کی بھرمار کے باوجود اسٹاک مارکیٹ سرمایہ کاری کے لیے بہترین ہے۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں ریکوری دیکھی گئی اور 100انڈیکس 138پوائنٹس اضافے سے 34ہزار 151پوائنٹس پر بند ہوا۔