Monday, May 6, 2024

بجٹ مایوس کن، حکومت نظر ثانی کرے، سراج الحق

بجٹ مایوس کن، حکومت نظر ثانی کرے، سراج الحق
June 14, 2020
کراچی (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں حکومت نے صوبوں کا بجٹ کم کردیا، بلوچستان کے لوگ بجٹ سے مایوس ہوگئے ہیں۔ حکومت سے کہوں گا کہ اس بجٹ پر نظر ثانی کرے۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن اور تاجروں سے مشورے کے بجائے صرف آئی ایم ایف سے مشورہ کیا، جس نے 800 ارب روپے ٹیکس لگا نے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا، ہم ہر سطع پر ان کا مقابلہ کریں گے، حکومت کی نیت ٹھیک نہیں، جماعت اسلامی اس بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ کورونا فنڈ کے 1200 ارب روپے کہاں خرچ کیے گئے؟۔ حکومت سے کہوں گا کہ اس بجٹ پر نظر ثانی کرے۔