Friday, April 19, 2024

بجٹ عوام کیلئے مایوسی کا پیغام لے کر آیا ہے ، شہباز شریف

بجٹ عوام کیلئے مایوسی کا پیغام لے کر آیا ہے ، شہباز شریف
June 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) شہبازشریف نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئےواپس لینے کا مطالبہ کردیا، قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر بولےبجٹ میں ترمیم نہ کی تو حکومت کو چلنے نہیں دینگے، پوری اکانومی کا بھٹہ بیٹھ گیا،لاکھوں افراد بے روز گار ہو چکے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے پاس این آر او دینے کاختیار نہیں ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف  نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا،قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا جو نیا پاکستان بنانے آئے تھے وہ ملک کو معاشی جہنم کی طرف دھکیل رہے ہیں، عمران خان نے 10 ماہ میں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ https://www.youtube.com/watch?v=oi8glEqWOZE شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کا بنایا گیا بجٹ عوام کی  امیدوں کو قتل کرنے آیا ہے ،پانچ ہزارارب ٹیکس کا ہدف کہاں سے پورا کریں گے،عمران نیازی اخراجات کم کرنے کی بات کرتے تھے بتائیں کتنے اخراجات کم کیے۔ https://www.youtube.com/watch?v=W-2iZgIveLs انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے لائے افراد کو عوام کے حالات کا کیا پتا؟ ، مہنگائی نے آج غریب آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے،  آج کا پاکستان بہتر ہے یا ایک سال پہلے کا؟۔ شہبازشریف نے مزدور کی کم سے کم اجرت 20 ہزار ،گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں  میں 50فیصد اضافہ  کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔ https://www.youtube.com/watch?v=98yrOkpvCFU قائدحزب اختلاف نے کہا کہ وزیراعظم قوم کو بتائیں کس نے کب اس سے این آر او مانگا ہے، انہیں یہ بدنام زمانہ آرڈر دینے کا اختیار نہیں  ، حکومتی پالیسیوں کے باعث پوری اکانومی کا بھٹہ بیٹھ گیا، لاکھوں افراد بے روز گار ہو چکے ہیں، عام آدمی کیلئے بچوں کی روٹی پورا کرنا ناممکن ہوگیا۔ قائدحزب اختلاف  کہتے ہیں پی ٹی آئی حکومت کو میثاق معیشت کی پیشکش  کی تھی،جس پر اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہ چارٹر آف اکانومی پر اب بھی بات ہوسکتی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے کمیشن بنایا ہے تو بڑے شوق سے بنائیں، مشرف  دور اور کے پی کے قرضے بھی سامنے لانے ہوں گے۔ شہباز شریف نےسابق ن لیگی حکومت کی تعریفوں کے بھی پل باندھ دیئے ،کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے مہنگائی کی شرح  دس فیصد تک کم کی، نامساعد حالات کے باجود 11 ہزار میگا واٹ کے بجلی کے منصوبے لگائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جس وزیراعظم کے قول و فعل میں تضاد ہواس پر کون  اعتبار کرے گا،بات پھر آکر انڈے ،مرغی اور کٹے پر رہ جائے گی۔