Friday, April 19, 2024

بجٹ سے متعلق فائل دفتر بھول آنے پر خسرو بختیار کو وزیراعظم نے ڈانٹ پلائی

بجٹ سے متعلق فائل دفتر بھول آنے پر خسرو بختیار کو وزیراعظم نے ڈانٹ پلائی
June 11, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر خسرو بختیار بجٹ سے متعلق فائل دفتر بھول آئے تو وزیراعظم نے انہیں ڈانٹ پلائی۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیار بجٹ سے متعلق اہم فائل اپنے دفتر بھول آئے اور ان کی بریفنگ کی باری آئی تو وہ فائل ڈھونڈتے رہے۔ وزیراعظم عمران خان نے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر خسرو بختیار کی سخت سرزنش کی اور ڈانٹ پلائی تو خسرو بختیار نے غصہ اپنے ملازم پر نکال دیا۔ وفاقی وزیر نے فوری طور پر اپنے ملازم سے فائل منگوائی اور جب ملازم کو فائل لانے میں دیر ہوئی تو خسرو بختیار پریشانی کے عالم میں ادھر اُدھر گھومنے لگے۔ وزیر موصوف  ملازم کے آنے پر اس پر برہم ہوگئے اور ڈانٹ پلا دی۔ بزرگ ملازم کو دروازے کے باہر کھڑا رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میرا موبائل پکڑ کر باہرکھڑے رہو اور خود پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں چلے گئے۔