Monday, May 6, 2024

بجٹ سازی کا چیلنج ، ماہر اقتصادیات ڈاکٹر سلمان شاہ کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ

بجٹ سازی کا چیلنج ، ماہر اقتصادیات ڈاکٹر سلمان شاہ کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ
May 14, 2019
 لاہور (92 نیوز) بجٹ سازی کیلئے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی بجٹ کی تیاری کیلئے ماہر اقتصادیات ڈاکٹر سلمان شاہ کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماہر اقتصادیات ڈاکٹر سلمان شاہ کو مشیر خزانہ بنانے کے لیے وزیراعلیٰ کے مشیر اکرم چودھری سے قلمدان واپس لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو ریونیو ریکوری میں کمی اور بجٹ سازی میں مشکلات کا سامنا تھا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی بھی اہداف حاصل نہیں کر پائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجود حالات میں بجٹ سازی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹر سلمان شاہ کو ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اکرم چودھری نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وزیراعلیٰ کے مشیروں کی آئینی تعداد پوری ہونے کے باعث ایک مشیر اکرم چودھری سے مستعفی ہونے کی درخواست کی گئی۔ مشیرکاعہدہ چھوڑنے کے باوجود اکرم چودھری وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس ان پرائس کنٹرول کے چیئرمین رہیں گے۔ اکرم چودھری کوچیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی بنانے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ ایک وقت میں پانچ مشیر رکھ سکتے ہیں ۔ پہلے سے ہی ان کے پانچ مشیر کام کر رہے تھے۔