Saturday, May 4, 2024

بجٹ سازی پر اہم فیصلے، سرکاری اخراجات پر کٹ لگانا پہلی ترجیح

بجٹ سازی پر اہم فیصلے، سرکاری اخراجات پر کٹ لگانا پہلی ترجیح
May 16, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مشیر خزانہ کی زیر صدارت بجٹ سازی پر اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اعلامیے کے مطابق مشیر خزانہ نے سرکاری اخراجات پر کٹ لگانے کو پہلی ترجیح قرار دے دیا۔ سرکاری اخراجات پر کٹ سے بچنے والی رقم سے کورونا سے ہونے والے نقصان کو پورا کیا جائے گا، کورونا کیلئے درکار رقم آئی ایم ایف کے اضافی پیکیج سے حاصل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اندرونی و بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے دو متوازی پالیسیاں اپنانے پر زوردیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ میں کمی کے پیش نظر قرضوں کے بوجھ پر نظرثانی کافیصلہ کیا گیا۔ ٹیکس اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی پالیسی نہ اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔