Thursday, April 25, 2024

بجٹ خسارہ، وفاق ایک بار پھر صوبوں کے تعاون کا محتاج

بجٹ خسارہ، وفاق ایک بار پھر صوبوں کے تعاون کا محتاج
June 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت کا بجٹ خسارہ، وفاق ایک بار پھر صوبوں کے تعاون کا محتاج ہوگیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفاق اپنا خسارہ کم دکھانے کیلئے ایک بار پھر چاروں صوبوں سے رجوع کرے گا۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق خسارہ 7 فیصد سے نہ بڑھانے کی شرط آئی ایم ایف نے رکھی ہے۔ رواں مالی سال صوبوں کی جانب سے اس مد میں مجموعی طور پر 500 ارب روپے کے قریب رقم دستیاب ہونے کی امید ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ سال اس مد میں صوبوں سے کم از کم ایک ہزار ارب روپے کی رقم درکارہوگی۔ مارچ 2020 تک صوبوں کی جانب سے 400 ارب روپے اس مد میں دستبرداری کی اطلاعات ہیں۔ جون کے آخر تک پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کی جانب سے کم از کم 463 ارب روپے دستیاب ہونے کا امکان ہے۔ یہ رقم پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ اپنے ترقیاتی اخراجات روک کر فراہم کر رہے ہیں، یہ رقوم بجٹ سرپلس فنڈ میں رکھ کر وفاق کو دستیاب کی جارہی ہیں۔