Friday, May 3, 2024

بجٹ تقریر کے دوران احتجاج نہیں کرینگے : خورشید شاہ

بجٹ تقریر کے دوران احتجاج نہیں کرینگے : خورشید شاہ
June 3, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے  بجٹ تقریر کے دوران احتجاج نہ کرنے کا اعلان کر دیا کہتے ہیں حکومت پچھلے تمام اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہونے والا ہے جس وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پورے سال کا میزانیہ پیش کرنا ہے ۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہےکہ ہم بجٹ تقریر کے دوران احتجاج نہیں کرینگے کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ حکومت اپنے پچھلے تمام اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 3سال میں حکومت نے کوئی عوام دوست بجٹ نہیں دیا، آج این ایف سی کے معاملہ پر بھی آواز اٹھائیں گے، بجٹ اجلاس سے کوئی خاص امید نہیں ہے ۔