Friday, April 26, 2024

بجٹ تجاویز کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8 مئی کو طلب کرلیا گیا

بجٹ تجاویز کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8 مئی کو طلب کرلیا گیا
May 1, 2020
لاہور (92 نیوز) بجٹ تجاویز کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8 مئی بروز جمعہ 2 بجے بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت آل پارٹی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ ہوگیا۔ اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایکسپو سنٹر قرنطینہ میں بیٹھے مریض بطور احتجاج سنٹرسے باہر آ گئے۔ مریضوں کا احتجاج ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اس سے قبل آج تک کبھی مریضوں نے جلوس نہیں نکالا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کے حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے 8 مئی بروز جمعہ کو اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا پنجاب اسمبلی کا اجلاس کئی دن جاری رہنے کا امکان ہے، اجلاس میں ارکان کی جانب سے بجٹ تجاویز پیش کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں اراکین اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ایس او پیز جاری کئے جائیں گے۔