Saturday, April 20, 2024

بجٹ اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں سرکاری ملازموں کا احتجاج

بجٹ اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں سرکاری ملازموں کا احتجاج
June 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بجٹ اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں سرکاری ملازموں نے شدید احتجاج کیا۔ 

وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز مسترد کردی گئی۔ وفاقی ملازمین کا پارلیمنٹ ہاوس کے باہر احتجاج دن بھر جاری رہا۔ ملازمین نے پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں توڑ کر پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر پڑاو ڈالے رکھا۔

وفاقی حکومت نے آّئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا اعلان کردیا لیکن سرکاری ملازمین ناخوش ہیں۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دن بھر احتجاج جاری رکھا جبکہ وفاقی سیکرٹریٹ کا مرکزی دروازہ بھی بند کردیا۔

ملازمین مطالبات کی منظوری کیلئے ڈی چوک سمیت دیگر راستوں پر پولیس کی جانب سے لگائی گئیں رکاوٹیں توڑ کر پارلیمنٹ کے مرکزی گیٹ پر پہچنے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازین کی اپگریڈیشن، میڈیکل الائونس، ایڈہاک الائونس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے اسکیل ریوائز کرنے کا مطالبہ کردیا۔

شدید گرمی کے باعث احتجاج میں شامل دو افراد بیہوش بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔