Saturday, May 11, 2024

بجٹ 2021-22، کاسمیٹکس، بچوں کی ٹافیاں ، چاکلیٹس، سونا، چاندی، دودھ اور فروزن میٹ مہنگا ہو گیا

بجٹ 2021-22، کاسمیٹکس، بچوں کی ٹافیاں ، چاکلیٹس، سونا، چاندی، دودھ اور فروزن میٹ مہنگا ہو گیا
June 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی بجٹ 2021-22 میں کاسمیٹکس، بچوں کی ٹافیاں ، چاکلیٹس، سونا، چاندی، دودھ اور فروزن میٹ مہنگا ہو گیا۔

لگژری آئٹمز، درآمد ہونے والی تمام اشیا مہنگی ہو گئیں۔ بیرون ملک سے درآمد ہونے والی خوارک کی تمام اشیاء مہنگی، تین منٹ سے لمبی موبائل فون کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

فون کالز مہنگی ہوجائیں گی، موبائل فون کالز، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہوگئے۔ انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کی جائے گی۔

جان بچانے والی 6 ادویات، خود تلف ہونے والی سرنجز اور آکسیجن سلنڈر سستے ہوئے۔ موبائل فون سستے، آئی ٹی سروس کی برآمدات کو زیرو ریٹنگ کی سہولت فراہم کردی گئی۔ پھلوں کے رس، قرآن پاک کی اشاعت کے لیے معیاری کاغذ اور تیار شدہ فوڈ سپلیمنٹ بھی سستا۔

اجناس کی اسٹوریج کیلئے استعمال ہونیوالے مخصوص بیگز بھی سستے، اسٹین لیس اسٹیل اور ایچ آر سی سے متعلقہ فلیٹ رولڈ مصنوعات بھی سستی ہوگئیں۔

ای کامرس کو سیلز ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آئی ٹی زون کیلئے پلانٹ، مشینری ، سازو سامان اور خام مال پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز دیدی گئی۔

بجٹ میں گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ، 850 سی سی تک گاڑیاں سستی ہوجائیں گی موبائل فونز پر موجودہ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح ساڑھے 12 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کیا جائے گا۔

بجٹ میں مقامی تیار کردہ 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں چھوٹ اور سیلز ٹیکس میں کمی سے گاڑیاں سستی ہوں گی۔ مقامی تیار ہیوی موٹرسائیکل، ٹرک اور ٹریکٹر کی مخصوص اقسام بھی سستی ہوں گی، الیکٹرک گاڑیاں بھی سستی ہوں گی۔