Tuesday, May 21, 2024

بجٹ 2021-22، عوام کو ریلیف اور سرمایہ کاری اہم اہداف

بجٹ 2021-22، عوام کو ریلیف اور سرمایہ کاری اہم اہداف
June 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بجٹ 2021-22 کا بنیادی ماڈل سامنے آگیا، بجٹ حکمت عملی کے اہم اہداف عوام کو ریلیف اور سرمایہ کاری ہوں گے۔

اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں توازن اور ٹیکس محاصل میں اضافہ بھی بجٹ کے اہم اہداف ہوں گے، جی ڈی پی گروتھ کی بنیاد پر ٹیکس بڑھانے کا ٹارگٹ بنیادی اہمیت کا حامل ہوگا۔

4 فیصد جی ڈی پی گروتھ اور 8 فیصد افراط زر کے ساتھ ٹیکس ٹارگٹ حاصل کرنے کا پلان طے کرلیا گیا۔ کم از کم اجرت، تنخوہیں اور زرعی سپورٹ پرائس بڑھا کر ریلیف کے مقاصد حاصل کیے جائیں گے۔