Friday, May 3, 2024

بجٹ 2016-17: سی پیک میں شامل پورٹ قاسم تا بن قاسم ریلوے اسٹیشن کو دورویہ کرنے کی تجویز

بجٹ 2016-17: سی پیک میں شامل پورٹ قاسم تا بن قاسم ریلوے اسٹیشن کو دورویہ کرنے کی تجویز
June 3, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل پورٹ قاسم تا بن قاسم ریلوے اسٹیشن کو دو رویہ کیا جائے گا، خان پور اور لودھراں ریلوےٹریک کو بھی بحال کئے جانے کی تجویز ہے۔ وزیر اعظم کے سرمایہ کاری پیکج کے تحت سرمایہ کاری پر استثنا دو سال بڑھانے کابھی فیصلہ ہوا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پاک چائنہ اقتصادی راہداری میں شامل پورٹ قاسم تا بن قاسم ریلوے اسٹیشن کو دو رویہ اورخان پورلودھراں ریلوے ٹریک کو بھی بحال کیا جائے گا، نئے ریلوے انجنوں کی خریداری کے لئے 14 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،گوادر کی ترقی کے لئے خاطر خواہ وسائل مختص کئے جا رہے ہیں،وزیر خزانہ کے مطابق لارج اسکیل انڈسٹری نے 6 اعشاری 8 فیصد اور لارج اسکیل مینو فیکچررز نے 4اعشاریہ 6 فیصد ترقی کی جون 2018 تک روزگار فراہم کرنے والی صنعتوں پر ٹیکس کریڈٹ 1 سے 2 فیصد بڑھانے کی تجویز ہے، یہ رعایت دس سال کے لئے ہو گی، انڈ سٹریل سیکٹر کی جی ڈی پی بڑھانے کے لئے 2 ہزار سے زائد اشیا اور خام مال پر کسٹم ڈیوٹی 5 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کرنے کی تجویز ہے، اسحاق ڈار کے مطابق  ٹی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی کے لئے 100 ارب روپے کی رقم فراہم کی جائے گی،جبکہ ٹائر تیار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بیڈ وائر پر عائد ریگولیٹری  ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے۔