Friday, May 3, 2024

بجٹ 2016-17: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافہ

بجٹ 2016-17: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافہ
June 3, 2016
اسلام آباد(92نیوز) بجٹ  میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں  اور پنشن میں دس فیصد اضافہ تجویز کردیا گیا۔ پچاسی  سال سے زیادہ عمر والے سابق سرکاری ملازمین کی پنشن میں پچیس فی صد اضافہ ہوگا۔ مزدور کی کم سے کم اجرت  ایک ہزار اضافے سے چودہ ہزار روپےکرنے کی تجویز ہے۔ تفصیلات کےمطابق نواز شریف حکومت کا چوتھا بجٹ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں پیش کردیا، سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا  اعلان کر دیا گیاہے۔ بزرگ ریٹائر سرکاری ملازمین کی بھی سنی گئی 85 سال سے زائد عمر والوں کو 25 فیصد اضافہ ملے گا.مزدور وں کی کم از کم اجرت اب 13 نہیں 14 ہزار روپے ماہانہ ہوگی.معذور افراد کے لئے وظیفے کا  اعلان، ایک ہزار روپے ماہانا کا خصوصی الاونس ملے گا. سابق مشرقی پاکستان کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی ذاتی پینشن دو ہزار روپے سے بڑھا کر 6 ہزار روپے جبکہ فیملی پینشن ایک ہزار روپے سے بڑھا کر  4500 روپے کردی گئی ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 1946 ارب روپے رہیں،وفاقی بجٹ کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 4 اعشاریہ 3 فیصد رہا جبکہ  فی کس آمدنی بڑھ کر 1561 ڈالر ہوگئی ہے۔