Friday, May 3, 2024

بجٹ 2016-17: بیرون ملک بنائے گئے اشتہاروں پر 20فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی تجویز

بجٹ 2016-17: بیرون ملک بنائے گئے اشتہاروں پر 20فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی تجویز
June 3, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ملکی ماڈلز اور اداکاروں کیلئے اچھی خبرہے  حکومت نے بیرون ملک بنائےگئےاشتہارات پربیس فیصد ودہولڈنگ  ٹیکس لگانے کی تجویزدے دی، یوں اب غیرملکی فنکاراشتہارات میں کم کم ہی نظرآئیں گے۔ تفصیلات کےمطابق بجٹ میں لگنے والے نئے ٹیکسزنے غیرملکی فن کاروں اوراداکاروں کوبھی نہ بخشا ناظرین اب بالی ووڈکی حسیناؤں اورپسندیدہ غیرملکی اداکاروں کوکم کم ہی اشتہارات میں دیکھ پائیں گے۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے بجٹ دوہزارسولہ سترہ پیش کرتے ہوئے پاکستان کی ثقافتی اقدارکوبیرونی ثقافتی یلغارسےمحفوظ رکھنےکیلیے اقدامات کرنے کااعلان کیااورکہاکہ مقامی طورپرتیارشدہ ڈراموں کو ترویج دی جائے گی وفاقی وزیرخزانہ نے غیرملکی ڈرامے دکھانے والے چینلزپرودہولڈنگ ٹیکس لگانے کااعلان کردیا جس کے باعث ناظرین اب کئی غیرملکی ڈرامہ سیریلزدیکھنے سے محروم ہوسکتےہیں۔۔ اسحاق ڈار نے بیرون ملک بنائےگئےاشتہارات پر20فیصدہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویزبھی دے دی بیرون ملک بننےوالےاشتہارات پرودہولڈنگ ٹیکس سےغیرملکی حسینائیں اوراداکاربھی کم نظر آئینگے۔