Friday, May 17, 2024

بجلی گھروں کو تیل کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے 9ارب جاری

بجلی گھروں کو تیل کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے 9ارب جاری
July 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت نے رمضان المبار ک کے دوران بجلی گھروں کو تیل کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے پیش نظر پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں 9ارب روپے جاری کردیے۔ وفاقی سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کو سبسڈی کی مد میں رواں مالی سال کی پہلی  قسط جاری کردی ہے ،9ارب روپے کی فراہمی سے رمضان المبار ک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے میں مدد ملے گی ۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کیلئے پاور سیکٹر سبسڈی کی مد میں مجموعی طور پر 118ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔