Saturday, April 20, 2024

بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 25 پیسے اضافے کی منظوری

بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 25 پیسے اضافے کی منظوری
June 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز ) پٹرول بم مارنے کے بعد نگران حکومت نے عوام پر بجلی گرا دی ، بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 25 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ۔  اضافے سے صارفین پر 15 ارب 70 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے مطابق بجلی نرخوں میں اضافے کی منظوری مئی کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ مئی میں فرنس فیول لاگت 5روپے 29 پیسے فی یونٹ رہی ۔ سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی نے بجلی کے نرخوں میں 1روپے 32 پیسے اضافے کی درخواست دی تھی  ، مئی میں مہنگے فرنس آئل سے 19.30فیصد بجلی 12روپے 47 پیسے فی یونٹ  پیدا کی گئی  جبکہ درآمدی ایل این جی سے 23.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی فی یونٹ قیمت  9روپے 10 پیسے فی یونٹ رہی۔ ممبر نیپراحمایت اللہ  کا کہنا ہے کہ سسٹم کے تکنیکی و انتظامی  نقصانات صارفین کو ادا کرنے پڑتے ہیں ،  جس کی وجہ سے سرکولر ڈیِٹ بڑھ رہا ہے انھوں نے بتایا کہ سستی گیس کم صلاحیت والے  جنکوز کو دی جارہی ہے۔