Saturday, May 11, 2024

بجلی کی پیدواری صلاحیت  بڑھانے کے مجوزہ پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

بجلی کی پیدواری صلاحیت  بڑھانے کے مجوزہ پلان کو حتمی شکل دیدی گئی
September 11, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)وفاقی حکومت نے بجلی  کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے مجوزہ پلان کو حتمی شکل دے دی ،  حکومت نے اس منصوبے کو انڈیکیٹو جنریشن کپیسٹی ایکسپنشن پلان کا نام دیا ہے۔ منصوبے کے تحت 2018 سے 2040 تک بجلی کی موجودہ پیداواری صلاحیت کو 3 سو گناہ تک بڑھایا جائے گا ، پلان کے تحت بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھ کر ایک لاکھ 11 ہزار میگاواٹ تک ہو جائے گی ۔ اس مجوزہ پلان کو این ٹی ڈی سی، وفاقی اور صوبائی اداروں کی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے، پلان کے تحت آئندہ 20 سالوں میں لگائے جانے والے منصوبوں پر کم سے کم لاگت کو یقینی بنایا جائے گا۔ مجوزہ پلان کے تحت تھرمل پاور پلانٹ پر انحصار کم کر کے متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیا جائے گا ، ملک میں اس وقت بجلی کی موجودہ پیداواری صلاحیت 29 ہزار میگا واٹ ہے۔ ملک میں اس وقت 20 ہزار میگا واٹ تھرمل ذرائع سے 35 سو میگاواٹ ہائیڈل اور 3 ہزار میگاواٹ کوئلے اور دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے، ملکی اقتصادی ترقی 4.5 فیصد رہی تو بجلی کی پیداوار کو 65 ہزار میگاواٹ تک بڑھانا ہو گا۔ ملکی اقتصادی ترقی کی شرح 5.5 فیصد کے حساب سے بڑھی تو بجلی کی پیداواری صلاحیت کو 80 ہزار میگاواٹ تک لے جانا ہو گا ۔