Sunday, May 5, 2024

بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر پاک سرزمین پارٹی کا کے الیکٹرک دفتر کے سامنے احتجاج کا فیصلہ

بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر پاک سرزمین پارٹی کا کے الیکٹرک دفتر کے سامنے احتجاج کا فیصلہ
April 20, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہرکے مختلف علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے  ۔سیاسی جماعتیں آج کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کریں گی ۔ پاک سرزمین پارٹی کے الیکٹرک کےمرکزی دفتر کے سامنے اور جماعت اسلامی پریس کلب پر مظاہرہ کرے گی ۔ تکنیکی خرابی اور مرمت کے نام پر بھی گھنٹوں بجلی غائب ہے ، باربار بجلی کی بندش سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہری کہتےہیں بجلی تو آتی نہیں لیکن بل بہت زیادہ آجاتا ہے۔ تجاراتی اورصنعتی علاقوں میں بھی بجلی کی بندش سے محفوظ نہیں ہیں۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثرہیں۔