Tuesday, April 16, 2024

بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے اہلیان کراچی کی زندگی اجیرن کردی

بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے اہلیان کراچی کی زندگی اجیرن کردی
July 24, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کےمختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو زندگی اجیرن کردی ہے ، کہیں چارسے چھ تو کہیں چھ سے آٹھ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، گذشتہ شب بھی کئی علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے تھے،شہری سوال کرتے ہیں کہ کے الیکٹرک کے صرف میڑ ہی تیز چلتے ہیں باقی نظام بیٹھ گیاہے۔ کراچی میں دوسردن بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ  جاری رہی ، دو دن پہلے ہونے والی ہلکی بارش کےبعد بجلی کا آناجانا لگاہواہے،کہیں بجلی کی آنکھ مچولی تو کہیں طویل بندش ہے ۔ گلستان جوہر،گلشن اقبال اورعزیزآباد کے علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی غائب رہی ، نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،لیاقت آباد اور ناظم آباد کے مکین بھی پریشان رہے۔ لانڈھی،ملیر،کورنگی اور شاہ فیصل کےعلاقوں میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری ہے ، رنچھوڑلائن،لیاری،کھارادر اورکیماڑی کے علاقوں میں بھی بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہیں۔ گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کوجینامحال کردیاہے، شہری کہتےہیں  میڑ تو بہت تیز چلتےہیں لیکن بجلی رک رک کرآتی ہے۔ کراچی والوں نےمطالبہ کیاکہ کے الیکٹرک نظام کو بہترکرئے تاکہ بجلی کی بلا  تعطل فراہمی ممکن ہوسکے۔