Saturday, April 27, 2024

بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 80پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر

بجلی کی قیمتوں میں  ایک روپے 80پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر
January 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست کی سماعت نیپرا 27 جنوری کو کرے گا۔

درخواست میں کہا گیا بجلی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ماہ فرنس آئل پر 12 روپے 27 پیسے میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔ گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 7 ارب روپے 56 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ بجلی کی پیداواری لاگت 47 ارب 41 کروڑ روپے رہی۔

درخواست کے مطابق بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 6 روپے 26 پیسے رہی۔ بجلی کی فیول لاگت ریفرنس پرائس کا تخمینہ 4 روپے 46 پیسے لگایا گیا تھا۔ اضافے کی صورت میں صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔