Friday, April 26, 2024

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ موخرکردیا،فوادچودھری،گردشی قرضہ12سوارب ہے،خسرو بختار

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ موخرکردیا،فوادچودھری،گردشی قرضہ12سوارب ہے،خسرو بختار
October 2, 2018
اسلام آباد  ( 92 نیوز) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری اور وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خسرو بختار نے  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ماضی کی حکومتوں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ پچھلی حکومتوں نے ملک کو قرضوں کے جال میں جکڑ کے رکھ دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ پھر موخر کر دیا، ای سی سی  نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی  خسروبختیار کا کہنا تھا کہ  20کروڑ عوام میں سے صرف 70 ہزار ٹیکس دینے والے ہیں، پچھلی حکومتوں نے پاکستان پر 28ہزار ارب روپے کا قرضہ چڑھایا، آج گردشی قرضہ 12سو ارب روپے ہے ۔ خسرو بختیار نے کہا کہ ن لیگی حکومت نے 34 فیصد ترقیاتی بجٹ جھوٹا دکھایا ، لیگی حکومت نے سیکڑوں غیر منظور شدہ منصوبے بجٹ میں شامل کیے ، حکومت کے آخری مہینے میں نیا ترقیاتی بجٹ لایا گیا ، موجودہ بجٹ ہمارا نہیں۔ہم اس ملک کی سمت ٹھیک کردیں گے۔