Thursday, April 25, 2024

بجلی کی قیمتوں میں 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کا امکان
February 19, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی ٹھان لی۔ بجلی کی قیمتوں میں 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاجارہا ہے۔ سی پی پی ‏اے نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ جنوری میں 7 ارب 72 کروڑیونٹ ‏بجلی پیدا ہوئی۔ بجلی کی پیداواری لاگت 51 ارب 66 کروڑرہی۔ بجلی کی ‏پیداوار پر فیول لاگت کا تخمینہ 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔

‏درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری میں فیول لاگٹ 6 روپے 68 پیسے فی ‏یونٹ رہی۔ ‏18 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ترین بجلی ڈیزل سے پیدا کی ‏گئی۔ فرنس آئل سے 12 روپے 34 پیسے فی یونٹ اورایل این جی سے 8 ‏روپے اور قدرتی گیس سے 7 روپے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ ‏27 پیسے فی ‏یونٹ بجلی لائن لاسزکی نذر ہو گئی۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق ‏درخواست پر 25 فروری کو سماعت کرے گا۔