Tuesday, April 23, 2024

بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 88پیسے فی یونٹ کمی، 300 یونٹ والے ریلیف سے محروم

بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 88پیسے فی یونٹ کمی، 300 یونٹ والے ریلیف سے محروم
October 22, 2015
اسلام آباد (92نیوز) بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے اٹھاسی پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق دسمبر میں ہو گا۔ تین سو یونٹ والے صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف نہیں ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا میں ہونے والی سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اتھارٹی کو بتایا کہ فرنس آئل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث بجلی کی پیداواری لاگت میں بھی واضح کمی ہوئی۔ پانی سے بجلی کی پیداوار پہلے کے مقابلے میں زیادہ رہی جس کی وجہ سے بجلی کی پیداواری لاگت میں مجموعی طور پر چوبیس ارب روپے کی کمی ہوئی ہے جس کا ریلیف صارفین کو دیاجائے۔ نیپرا نے سماعت مکمل کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے اٹھاسی پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔