Monday, May 6, 2024

بجلی کی قیمت میں1.66 روپے فی یونٹ اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

بجلی کی قیمت میں1.66 روپے فی یونٹ اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
October 24, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) عوام پر پھر بجلی گر ادی گئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 66 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کیلئے کیا گیا، اطلاق نومبر کے بلوں پر ہوگا، آئندہ ماہ صارفین 20 ارب روپے سے زائد اضافی رقم ادا کریں گے۔