Thursday, May 2, 2024

بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 36 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست

بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 36 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست
October 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 36 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست، نیپرا سماعت آج کرے گاـ بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھانے کی درخواست کی گئی۔ سینٹرل پاور چیزنگ ایجنسی کے مطابق ستمبر میں پانی سے 37.18 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کوئلے سے 17.42 فیصد فرنس آئل سے 5.82 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مقامی گیس سے 10.10 فیصد جبکہ درآمدی ایل این جی سے 21.40 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ہوا سے 1.34 فیصد جبکہ ایٹمی ذرائع سے 5.17 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔