Saturday, April 20, 2024

بجلی کی قیمت میں 98 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 98 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
January 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) عوام ایک بار پھر مہنگی بجلی کیلئے تیار ہو جائیں، بجلی کی قیمت میں 98 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نومبر کیلئے کیا جائے گا، پاور پرچیزنگ ایجنسی نے سمری نیپرا کو بھیج دی۔ سمری کی سماعت 29 جنوری کو ہوگی، منظوری کی صورت میں آئندہ ماہ صارفین پر 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔