Thursday, May 9, 2024

بجلی کی قیمت میں 56 پیسے فی یونٹ اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

بجلی کی قیمت میں 56 پیسے فی یونٹ اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
February 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا  جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ مہنگائی کے ستائے ہوئے  عوام کیلئے بری خبر ہے کہ  حکومت نے بجلی چھپن پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی منظوری دے دی، صارفین پراضافی 4 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا، صارفین کورواں ماہ کے بلوں میں ادائیگی کرنا ہوگی ۔ گیس کے بعد بجلی بھی مہنگی  کر دی گئی ،  نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں چھپن پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی  اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پرہوگا۔ بجلی کے نرخوں میں اضافےسےصارفین کومجموعی طورپرچارارب 20 کروڑ روپےاضافی ادا کرنا ہوں گے، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک  ، لائف لائن اور زرعی صارفین کے علاوہ  بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پرہو گا۔