Thursday, April 18, 2024

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان
October 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) بجلی صارفین کیلئے بری خبر ہے، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان ہے۔

سی پی سی اے نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔ درخواست ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔ نیپرا 27 اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

اس سے قبل 15 اکتوبر کو حکومت نے بجلی ایک روپے 3 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 39  پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

علاوہ ازیں اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔